فرانسسکو ورگاس پر پابندی کے سائے منڈلانے لگے

جمعہ 29 اپریل 2016 13:20

فرانسسکو ورگاس پر پابندی کے سائے منڈلانے لگے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء)میکسیکن باکسر فرانسسکو ورگاس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی اگلی فائٹ خطرے میں پڑگئی ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے ان کا ٹیسٹ لیا تو ان کے جسم میں ممنوعہ ادویات کی مقدار پائی گئیں۔فرانسسکو ورگاس نے وزن کم کرنے کے لیے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا۔فرانسسکو ورگاس کو چار جون کو فائٹ لڑنی ہے، اگر ان کا بی ٹیسٹ ٹھیک نہ آیا تو فائٹ خطرے میں پڑجائے گی۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 13:20:53