کرس گیل اور احمد شہزاد کے مابین دلچسپ مکالمہ

جمعرات 5 مئی 2016 12:04

کرس گیل اور احمد شہزاد کے مابین دلچسپ مکالمہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) اپنی زندہ دلی کے باعث شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے احمد شہزاد کو بھی نہ چھوڑا۔ جارح مزاج بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احمد سے سوال کیا کہ ”پاکستان کے لیے کیوں نہیں کھیل رہے،کیا پھر بہت زیاد سیلفیاں لے لیں ہیں“؟۔ایک اور ٹویٹ میں گیل نے کہا کہ ”تم بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہو،پاکستان فیلڈ میں اور باہر تمہیں مس کرے گیا ،مگر مجھے ایک سیلفی لینے دو“۔

جواب میں احمد شہزاد نے انہیں ایک دلچسپ انسان قرار دیتے ہوئے ایک سیلفی یہ کہ کر شیئر کی کہ ”یہ آپ کے لیے ، یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا “۔

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 12:04:50