پولینڈ ،فٹبال شائقین کاپسندیدہ ٹیم کو انوکھا اور حیرت انگیز خراج تحسین

ہفتہ 7 مئی 2016 15:05

پولینڈ ،فٹبال شائقین کاپسندیدہ ٹیم کو انوکھا اور حیرت انگیز خراج تحسین

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) پولینڈ میں فٹ بال فائنل میں مداحوں نے انوکھا منظر ترتیب دے ڈالا،فٹبال شائقین نیپسندیدہ ٹیم کو انوکھا اور حیرت انگیز خراج تحسین پیش کرکے سب کو حیران کر دیا۔ دنیا کے ہر حصے میں موجود فٹ بال ورلڈ کپ کے مداحوں کا جوش و خروش تو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہی ہے لیکن اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے کیلئے آنے والے مداحوں کا جنون اور جذبے کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

پولینڈ کے ایک اسٹیڈیم میں پولش کپ فائنل میچ کے یہ مناظر کسی حقیقی آگ لگنے کے نہیں بلکہ مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ ٹیم کو دیا جانیوالاانوکھا اور حیرت انگیز خراج تحسین ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں فٹ بال شائقین نے اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی میچ کے آغاز سے قبل جھنڈے ہوا میں لہرا کر اورشعلوں میں جلتی مشعلیں تھام کر اپنی ٹیم کو جیت کا پیغام پیش کیا۔

(جاری ہے)

ٹارچ، مشعلیں،بینرزاور جھنڈوں نے ایسا منفرد نظارہ ترتیب دیا کہ ہر جانب آگ ہی آگ دکھائی دی اور دیکھنے والوں کو لگا جیسے اسٹیڈیم کے ایک حصے کو مکمل طور پر نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ڈسپلے کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ مداحوں کو اپنی پسندیدہ ٹیم کا جذبہ بڑھانے کے لئے کیا جانیوالا انوکھا اقدام تھاجس میں بڑی تعداد میں فٹ بال شائقین نے براہ راست میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

وقت اشاعت : 07/05/2016 - 15:05:28