فٹنس مسائل کا شکار حفیظ، حارث ، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت

ٹیم کا دورہ انگلینڈ کیلئے بوٹ کیمپ 12 مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا جو 2 ہفتوں تک جاری رہے گا

جمعرات 12 مئی 2016 17:31

فٹنس مسائل کا شکار حفیظ، حارث ، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس مسائل کا شکار چار کھلاڑیوں محمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کیلئے بوٹ کیمپ 12 مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا جو 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے گئے فٹنس کیمپ میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں محمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں محمد حفیظ نے پی سی بی کو بحالی پروگرام میں رہتے ہوئے بوٹ کیمپ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 17:31:02