’پاکستا نی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ“ اکتوبر میں ہو گی

فیڈریشن نے سپانسرز کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیدیا،بولی میں شرکت کیلئے 1ہزار ڈالر جمع کرانا ہونگے، پی ایچ ایف

ہفتہ 14 مئی 2016 18:33

’پاکستا نی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ“ اکتوبر میں ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے ہاکی لیگ اکتوبر میں کرانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کا کہناہے کہ پی یچ ایف نے پاکستان ہالی لیگ میں سپانسرز کی تلاش کیلئے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیگ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں بولی میں شرکت کیلئے درخواستیں 16سے 25مئی تک جمع کرا سکتی ہیں تاہم بولی میں شرکت کیلئے 1ہزار ڈالر جمع کرانا ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سپانسر شپ کیلئے اشتہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 14/05/2016 - 18:33:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :