وین رونی انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے صف اول کے سٹرائیکر نہیں رہے، ایلن شیئرر

منگل 17 مئی 2016 13:10

وین رونی انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے صف اول کے سٹرائیکر نہیں رہے، ایلن شیئرر

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء)انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ایلن شیئرر نے کہا ہے کہ اب وین رونی انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے صف اول کے سٹرائیکر نہیں رہے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان اور سب سے زیادہ گول کرنے والے رونی کو یورو 2016 کے 26 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ایلن نے کہا کہ 30 سالہ رونی اب سٹرائیکر نہیں بلکہ ہیری کین اور جیمی واردی کے پیچھے مڈ فیلڈ میں کسی پوزیشن کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔

’کپتان کے لیے ہمیشہ ٹیم میں جگہ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے۔

(جاری ہے)

لیکن رونی کے صف اول کا سٹرائیکر ہونے کے دن گئے۔ لیکن اب بھی وہ عمدہ کھیل پیش کر سکتے ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا ’میرے خیال میں ہیری کین اور جیمی واردی کو آگے کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ رونی کی ٹیم میں جگہ ہے چاہے وہ مڈ فیلڈ میں ہو یا بطور نمبر 10 کھلاڑی کے۔‘انگلش ٹیم کا کپتان مقرر ہونے کے بعد رونی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا تھا ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ مجھے کپتان بنا دیا جائے گا‘۔رونی انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 13:10:49