آسٹریلیا کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کو چ نے چین میں مقیم تجربہ کار کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں بلا لیا

منگل 17 مئی 2016 19:54

آسٹریلیا کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کو چ نے چین میں مقیم تجربہ کار کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں بلا لیا

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) سکوروس کے ہیڈ کوچ ایج پوسٹیکوگلو نے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں 2دوستانہ میچوں میں یونان کا مقابلہ کرنے کے لئے منگل کو اپنے 23رکنی سکارڈ کے لئے متعدد تجربہ کار کھلاڑیوں کو دوبارہ بلا لیا ہے ۔ پوسٹیکوگلو نے چین میں مقیم کھلاڑیوں تیم کاہل، اپوسٹولوس، گیانو اور میتھیو سپیرانویک کو ان میچوں کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ انہیں فیفا کے قواعد کے تحت انہیں آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ایک دوستانہ میچ کے انتخاب کے لئے نااہل قراردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

4جون کو سڈنی اور 7جون کو میلبرن میں کھیلے جانے والے میچوں کے پیش نظر پوسٹیکوگلو نے کہا کہ انہوں نے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جو سال رواں کے آخر میں ورلڈ کپ کے آئندہ راؤنڈ کے لئے سکوروس کو بہترین تیار کر سکتی ہے ۔پوسٹیکوگلو نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونان کے خلاف میچوں کا مقصد بین الاقوامی فٹبال کی اعلیٰ سطح کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو ایکسپوز کرتے رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان میچوں کی مقابلے کی اہلیت اور شدت ہمیں ورلڈ کپ کوالیفائی اور کنفیڈریشن کپ کے آئندہ راؤنڈ کے لئے صحیح تیاری کا موقع ملے گا۔

وقت اشاعت : 17/05/2016 - 19:54:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :