بین الصوبائی انڈر17- فٹ بال چمپئن شپ 27 مئی سے گلگت میں شروع ہوگی

ہفتہ 21 مئی 2016 13:37

بین الصوبائی انڈر17- فٹ بال چمپئن شپ 27 مئی سے گلگت میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پی ایس بی بین الصوبائی انڈر17- فٹ بال چمپئن شپ 27 مئی سے گلگت میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 13:37:30