آئی پی ایل نائن،رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرزحیدرآباد فیصلہ کن معرکے میں کل مدمقابل ہونگی

ہفتہ 28 مئی 2016 15:06

آئی پی ایل نائن،رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرزحیدرآباد فیصلہ کن معرکے میں کل مدمقابل ہونگی

بنگلور ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور اور ڈیوڈوارنر کی سن رائزرزحیدر آباد کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوالیفائر ون میں بنگلور نے گجرات لائنز کو زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ کوالیفائر ٹو میں سن رائزرز حیدرآباد نے گجرات لائنز کو ہی زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

گجرات لائنز کی ٹیم دو مواقع ملنے کے باوجود فائدہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور دونوں کوالیفائرز میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 15:06:34