چیف سلیکٹر،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتانوں میں اختلافات کی بازگزشت

جمعہ 3 جون 2016 15:27

چیف سلیکٹر،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتانوں میں اختلافات کی بازگزشت

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 جون ۔2016ء )چیف سلیکٹر اور مختصر فارمیٹ کے کپتانوں میں اختلافات کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے ، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی تمام تجاویز تسلیم کرتے ہوئے انضمام الحق نے اظہرعلی اور سرفراز احمد کی ناتجربہ کاری کو جواز بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیسٹ قائد مصباح الحق کی تجاویز تو مان لی ہیں لیکن انہوں نے مختصر فارمیٹس کے ناتجربہ کار کپتانوں کو صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون ڈے اورٹی ٹونٹی سکواڈ صرف کارکردگی پر منتخب کیا جائے گا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اظہر علی اور سرفراز اس حوالے سے ابھی زیادہ تجربہ کار نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کوچنگ معاملات میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی پر بھی واضح کردیا ہے کہ وہ سلیکشن میں کسی قسم کا دباوٴ برداشت نہیں کریں گے اور تینوں فارمیٹس میں چلے ہوئے کارتوسوں کے بجائے نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 15:27:23