باکسر محمد علی کوخرا ج تحسین،بھارتی آرٹسٹ نے ساحلی ریت کا دلکش مجسمہ تیار کردیا

اتوار 12 جون 2016 18:21

باکسر محمد علی کوخرا ج تحسین،بھارتی آرٹسٹ نے ساحلی ریت کا دلکش مجسمہ تیار کردیا

اڑیسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) بھارت کے سدرشن پٹنائیک نامی آرٹسٹ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے ساحل پر ریت کا دلکش مجسمہ تیار کیا۔

(جاری ہے)

سدرشن نے بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل پوری پر3 ٹن ریت کے استعمال سے ایسا مجسمہ تیار کیا جس میں محمد علی کا پور ٹریٹ دو باکسنگ گلووز کے اوپر بنایا گیا ہے۔سدرشن کا کہنا تھا کہ محمد علی کی باکسنگ میں خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ مجسمہ بنانے کا فیصلہ کیا جبکہ وہ خود بھی محمد علی کے بہت بڑے فین ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 18:21:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :