ثانیہ مرزا کو ریو اولمپک گیمز میں مکسڈڈبلز کیلئے نیا پارٹنر مل گیا

ثانیہ برازیل میں شیڈول ریو اولمپک گیمز میں مکسڈڈبلز میں روہن بوپننا کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی

اتوار 12 جون 2016 18:25

ثانیہ مرزا کو ریو اولمپک گیمز میں مکسڈڈبلز کیلئے نیا پارٹنر مل گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12جون۔2016ء) بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا رواں برس برازیل میں شیڈول ریو اولمپک گیمز میں مکسڈڈبلز میں روہن بوپننا کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے میگا ایونٹ کیلئے گزشتہ روزکھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ مینز ڈبلز مقابلوں میں لینڈرپیس کے ساتھ روہن بوپننا حصہ لیں گے۔ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز میں پرارتھنا تھومبورے کے ساتھ قسمت آزمائی کریں گی۔

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 18:25:10