انگلش بلے باز ایلکس ہیلز سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

پیر 13 جون 2016 16:22

انگلش بلے باز ایلکس ہیلز سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

لارڈز ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 6 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

لارڈز میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہیلز نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا، وہ کیریئر کی پہلی سنچری سے صرف 6 رنز کی دوری پر تھے کہ اینجلومیتھیوز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اس طرح ان کا کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا، ہیلز 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 16:22:53