قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

muhammad ali محمد علی منگل 14 جون 2016 20:32

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

برسٹل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے ہیں ۔36سالہ شاہد آفریدی جب ہمپشائر کی جانب سے گلو سٹرشائر کیخلاف رائل لندن ون ڈے کپ کا میچ کے لیے میدان میں اترے تو یہ ان کے لسٹ اے کیریئر کا 500واں میچ تھا ،وہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے دوسرے پاکستانی بنے ۔

(جاری ہے)

ان سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 1984ء سے 2003ء کے دوران 594لسٹ اے میچز کھیلے تھے۔ اکتوبر 1996ء میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہد آفرید ی نے پاکستان کے لیے 398میچز کھیلے اورورلڈ کپ 2015ء میں آسٹریلیا کیخلاف کوارٹر فائنل گرین شرٹس کے لیے انکا آخری ون ڈے تھا۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 20:32:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :