کوپا امریکہ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی،برازیل نے کوچ ڈونگا کو عہدے سے برطرف کر دیا

بدھ 15 جون 2016 16:36

کوپا امریکہ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی،برازیل نے کوچ ڈونگا کو عہدے سے برطرف کر دیا

برازیلیا ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) برازیل نے کوپا امریکہ فٹ بال کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بناء پر ڈونگا کو کوچ کے عہدے سے برطرف کر دیا، برازیل نے ڈونگا کو 2014 میں دوسری بار ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈونگا اس سے قبل 2006 سے 2010 کے درمیان قومی ٹیم کے کوچ تھے اور ان کی نگرانی میں ٹیم نے 2007 میں کوپا کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی جگہ کورینتھین کے مینیجر ٹیٹے کو ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، 55 سالہ ٹیٹے نے اپنے کلب کو 2011 اور 2015 میں برازیلین سیری اے ٹائٹل حاصل کرنے میں مدد دینے کے علاوہ اسے 2012 میں کوپا لیبرٹیڈورز اور ورلڈ کلب کپ میں بھی فتح یاب کرایا تھا۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 16:36:13