آئی سی سی کا ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ فارمیٹ بدلنے پر غور ، 2018کا مجوزہ میگا ایونٹ نئے فارمیٹ کے تحت کرنے کا امکان

میگا ایونٹ ون ڈے ورلڈ کپ کی طرز یاآئی پی ایل کی طرز پر سنگل لیگ اور پلے آفس کا فارمیٹ زیر غور

بدھ 15 جون 2016 21:50

آئی سی سی کا ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ فارمیٹ بدلنے پر غور ، 2018کا مجوزہ میگا ایونٹ نئے فارمیٹ کے تحت کرنے کا امکان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ فارمیٹ بدلنے پر غور شروع کر دیا ہے اور 2018کے مجوزہ ایڈیشن نئے فارمیٹ کے تحت کرائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کیلئے دو نئے فارمیٹس پر غور کر رہا ہے جن میں سے ایک فارمیٹ کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ کی طرزپر ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ باقی 6 ٹیمیں کوالیفائنگ رانڈ کھیل کر کوالیفائی کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی طرز پر سنگل لیگ اور پلے آفس کا فارمیٹ بھی زیر غور ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2018کے فارمیٹ کے بارے میں اس ماہ کے آخر میں فیصلہ کرے گی۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 21:50:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :