دورہ انگلینڈ ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیمپشائر شروع ہو گیا

اتوار 19 جون 2016 21:30

دورہ انگلینڈ ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیمپشائر شروع ہو گیا

ہیمپ شائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19جون۔2016ء)دورہ انگلینڈ کے آغاز پر قومی کرکٹرز نے ہیمپ شائر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا، کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے روز بال اسٹیڈیم میں ہلکی پھلکی پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کی نگرانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کی۔ شاہینوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگایا گیا ہے۔گرین شرٹس دورے کا باقاعدہ آغاز تین جولائی کو سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ میچ سے کریں گے۔ کپتان مصباح الحق گوروں کے دیس میں بیس سال بعد سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک کسی بھی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ چل گئی تو سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 19/06/2016 - 21:30:26