کوہلی نے اے آر رحمان کی دھنوں پر ڈانس کر کے سب کو حیران کر دیا

ہفتہ 25 جون 2016 14:13

کوہلی نے اے آر رحمان کی دھنوں پر ڈانس کر کے سب کو حیران کر دیا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25جون ۔2016ء ) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے موسیقی کی دھنوں پر کمال مہارت سے رقص کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سٹار بلے باز نے بالی ووڈ موسیقار اے آر رحمان کی دھن پرپریمیر فٹ بال لیگ کے گانے”اینتھم“ کیلئے شاندار ڈانس پرفارمنس دی ۔ یہ گانا ویرات کوہلی کے گانے کی ایک جھلک ہے جووہ اے آر رحمان کی دھن پر پریمیر فٹ بال لیگ کے لئے اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے اور دھن اے آررحمان کمپوز کریں گے ۔واضح رہے کہ پریمیئر فٹبال رواں سال جولائی کے وسط میں شروع ہوگی۔

وقت اشاعت : 25/06/2016 - 14:13:48