ہمارے پاس یاسر شاہ اور محمد عامر جیسے میچ ونر بالرز موجود ہیں ، مشتاق احمد

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:40

ہمارے پاس یاسر شاہ اور محمد عامر جیسے میچ ونر بالرز موجود ہیں ، مشتاق احمد

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز کا جائزہ لیکر سیریز کی پلاننگ کریں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یاسر شاہ اور محمد عامر جیسے میچ ونر بولرز موجود ہیں، جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ چودہ جولائی کو لارڈز کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلا جائے گا

وقت اشاعت : 02/07/2016 - 16:40:38