مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال ملائیشیا میں کھیلی جائے گی

پیر 4 جولائی 2016 12:04

مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال ملائیشیا میں کھیلی جائے گی

لاہور ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال 20 سے 30 اکتوبر تک کوانٹن، ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، بھارت ، ساؤتھ کوریا ، جاپان ، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان مسلسل دو دفعہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے اور رواں سال کامیابی کی صورت میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک ہوگی ۔

وقت اشاعت : 04/07/2016 - 12:04:33