قومی جونیئرہاکی ٹیم کے یورپ کے ویزوں کامسئلہ حل نہیں ہو سکا

منگل 5 جولائی 2016 14:28

قومی جونیئرہاکی ٹیم کے یورپ کے ویزوں کامسئلہ حل نہیں ہو سکا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء ) پاکستانی جونیئرہاکی ٹیم کے یورپ کے ویزوں کامسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ویزے کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے گروپ کی صورت میں نہیں بلایا جا رہا ہے جس کے بعد موجودہ صورت میں جرمنی روانگی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے یورپ کی بجائے صرف جرمنی کے ویزے کے لیے کوششیں شروع کر دیں ہیں اور جرمنی کا ویزہ ملنے کی صورت میں ہالینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا جائے گا ۔ جونیئر ہاکی ٹیم کو 21 سے 24 جولائی تک جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 14:28:37