یونس خان 16ہزار رنز فرسٹ کلاس رنز مکمل کرنے میں ناکام

muhammad ali محمد علی منگل 5 جولائی 2016 19:47

یونس خان 16ہزار رنز فرسٹ کلاس رنز مکمل کرنے میں ناکام

ٹانٹن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2016ء) تجر بہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں 16ہزار رنز مکمل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ کاﺅنٹی گراﺅنڈ ،ٹانٹن میں یونس خان نے سمرسٹ کاﺅنٹی کیخلاف ٹور میچ کے دوسرے دن سنچری تخلیق کی تاہم وہ 104رنز بنا کر آﺅٹ ہونے کے باعث محض 3 رنز کی کمی سے یہ سنگ میل عبور نہ کر سکے جب کہ دوسری اننگز میں انہیں باری لینے کا موقع نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

38سالہ یونس خان15997رنز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شفیق احمد کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔اس فہرست میں ایشین بریڈمین ظہیر عباس 34843رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/07/2016 - 19:47:36