انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 12 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا‘ٹیم کی قیادت ایلیسٹر کک کرینگے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن انجری باعث ٹیم سے باہر‘بین اسٹوکس، جوز بٹلر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام

الیکس ہیلز، گیری بیلنس، جو روٹ، جیمز ونس، جونی بیئرسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، جیک بال، اسٹیون فن اور مڈل سیکس کاوٴنٹی کے فاسٹ بولر ٹوبی رولنڈ جونز گرین شرٹس کے مد مقابل میدان میں اتریں گے

جمعہ 8 جولائی 2016 19:56

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 12 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا‘ٹیم کی قیادت ایلیسٹر کک کرینگے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن انجری باعث ٹیم سے باہر‘بین اسٹوکس، جوز بٹلر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ نے ایلیئسٹر کک کی کپتانی میں بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جبکہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہوسکے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ چودہ جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم کی قیادت ایلیئسٹر کک کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں الیکس ہیلز، گیری بیلنس، جو روٹ، جیمز ونس، جونی بیئرسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹورٹ براڈ، جیک بال، اسٹیون فن اور مڈل سیکس کاوٴنٹی کے فاسٹ بولر ٹوبی رولنڈ جونز اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ بین اسٹوکس، جوز بٹلر اور جیمز اینڈرسن ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کرسکے۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن تاحال اپنی کندھے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ جس کے باعث جو روٹ کی نمبر تین پر کھیلنے کی پوزیشن پکی ہو گئی ہے اور مڈل آرڈر میں گیری بیلنس ٹیم کو سہارا دیں گے۔

وقت اشاعت : 08/07/2016 - 19:56:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :