لارڈز ٹیسٹ، شین وان کی جانب سے یاسر شاہ کو 5وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد

جمعہ 15 جولائی 2016 23:11

لارڈز ٹیسٹ، شین وان کی جانب سے یاسر شاہ کو 5وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جولائی ۔2016ء ) آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وان نے لارڈز ٹیسٹ میں 5وکٹیں حاصل کرنے پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر شاہ کو شاندار باؤلنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش بلے باز پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کی باؤلنگ کے سامنے بے بس ہو گئے ۔

یاسر شاہ نے انگلش ٹیم کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں ۔آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وان نے لارڈز ٹیسٹ میں 5وکٹیں حاصل کرنے پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر شاہ کو شاندار باؤلنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،پریکٹس کے دوران جن چیزوں پر زوردیا تھا یاسر شاہ نے اس پر بہت کام کیا ۔

وقت اشاعت : 15/07/2016 - 23:11:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :