سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز سیریز سے بھی باہر رکھنے پر متفق

پیر 18 جولائی 2016 17:38

سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز سیریز سے بھی باہر رکھنے پر متفق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2016ء ) قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا، سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے شاہد آفریدی کوانگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دور رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کیخلاف بیان دینے کے بعد آفریدی کے ٹیم میں واپسی کا امکان انتہائی کم ہوگیا ہے اور اب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

سلیکٹرز نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں مسلسل عمدہ کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی جبکہ بابر اعظم ، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد اصغر کو مستقل طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی کا انحصار ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کار کردگی اور روئیے پر منحصر ہے جبکہ اے ٹیم کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پول آف پلیئرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 17:38:24