جونیئر فٹبال ٹیم میں شامل 3 جعلی کھلاڑی امریکا جاتے پکڑے گئے

منگل 19 جولائی 2016 12:17

جونیئر فٹبال ٹیم میں شامل 3 جعلی کھلاڑی امریکا جاتے پکڑے گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2016ء )ایف آئی اے نے بچوں کی فٹ بال ٹیم کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ٹیم کے منیجر اور کوچ کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پنجاب جونیئرفٹ بال ٹیم کے 16 کھلاڑی امریکا جا رہے تھے ،ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے انسانی سیل کے عملے کی پوچھ گچھ کے دوران ٹیم میں 3 جعلی کھلاڑیوں کا انکشاف ہوا جس پر فٹ بال ٹیم کے منیجر حامد اور کوچ رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے تینوں لڑکوں کو امریکا لے جانے کیلئے12،12 لاکھ روپے وصول کئے تھے ۔ ایف آئی اے نے اس معاملے پر پنجاب جونیئر سوکر ایسوسی ایشن کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 12:17:58