پاکستانی کرکٹ ٹیم کیخلاف کوئی تعصب نہیں برتا، ڈیرل ہیئر،مستعفی نہیں ہو رہا، مستقبل میں ایمپائرنگ جاری رکھوں گا، چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہوں گا، آسٹریلوی ایمپائر کی پریس کانفرنس

جمعرات 28 ستمبر 2006 21:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) اوول ٹیسٹ کے متنازعہ کردار آسٹریلوی ایمپائر ڈیرل ہیئر نے کہا ہے کہ مستعفی نہیں ہو رہا ہوں، مستقبل میں ایمپائرنگ جاری رکھوں گا تاہم چیمپئنز ٹرافی میں ایمپائرنگ نہیں کروں گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف کوئی تعصب نہیں برتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ایمپائر ڈیرل ہیئر نے مستعفی ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا اور مستقبل میں بھی ایمپائرنگ کا سلسلہ جاری رکھوں گا تاہم آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ایمپائرنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں ہونے والے اس ایونٹ میں ایمپائرنگ نہیں کریں گے۔

ڈیرل ہیئر نے کہا کہ ان کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے نسلی تعصب کے الزامات درست نہیں میری تقرری کسی ٹیم کا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ میں آئی سی سی کے لئے کام کر رہا ہوں اور وہی میریی بارے میں کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2006 - 21:54:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :