دوسراٹیسٹ،کک اورروٹ کی سنچریاں،انگلینڈ نے پہلی اننگزمیں چارکٹوں کے نقصان پر314رنزبنالئے

محمدعامراورراحت علی دو،دووکٹیں حاصل کرسکے،سپن باؤلریاسرشاہ پہلے روزکوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوئے جوئے روٹ141 اورکرس ووکس 2 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں

جمعہ 22 جولائی 2016 22:52

دوسراٹیسٹ،کک اورروٹ کی سنچریاں،انگلینڈ نے پہلی اننگزمیں چارکٹوں کے نقصان پر314رنزبنالئے

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستان اورانگلینڈکے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز میزبان ٹیم نے کپتان ایلسٹرکک اورجوئے روٹ کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر314رنزبنالئے،پاکستان کی طرف سے محمدعامراورراحت علی دو،دووکٹیں حاصل کرسکے،لاڈرزکے ہیروسپن باؤلریاسرشاہ پہلے روز کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوئے،جوئے روٹ141 اورکرس ووکس2 رنزبناکرکریزپرموجود ہیں۔

جمعہ کومانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کاآغازکیا17کے مجموعی سکورپرمحمد عامر کی گیند پر ایلکس ہیلز کا کیچ اسد شفیق نے چھوڑ دیا تاہم کچھ دیربعد عامر کی اندر آتی ایک گیند کو ایلکس ہیلز بالکل سمجھ نہیں سکے اور بولڈ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہیلز 10رنزبناسکے۔پہلی وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد کپتان ایلسٹر کک نے روٹ کے ساتھ پاکستانی بولرزکا اعتماد کے ساتھ سامناکرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 210 رنز تک پہنچا دیا۔کک نے 157 گیندوں پراپنے ٹیسٹ کریئر کی 29ویں سنچری مکمل کی۔چائے کے وقفے سے پہلے پاکستان کو دوسری کامیابی بھی محمد عامر نے کک کو آؤٹ کر کے دلائی جو 105 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

چائے کے وقفے کے بعدجیمزونس 18 کے سکور پر راحت کی گیند پر اپنا کیچ وکٹ کیپر کو دے بیٹھے۔ اس دوران روٹ نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی۔پہلے روزمیچ کے آخری لمحات میں گیری بیلنس 23رنزبناکرراحت علی کی گیند پربولڈہوگئے۔ان کے بعدجوئے روٹ کاساتھ دینے نائٹ واچ مین کرس ووکس آئے۔پہلے روزکے اختتام پرجوئے روٹ141 اورکرس ووکس2رنزبناکرکریزپرموجودتھے۔

وقت اشاعت : 22/07/2016 - 22:52:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :