اولڈ ٹریفرڈ کے نتیجے سے پوری ٹیم بہت خوش ہے: انگلش کپتان

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 22:20

اولڈ ٹریفرڈ کے نتیجے سے پوری ٹیم بہت خوش ہے: انگلش کپتان

مانچسٹر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25جولائی ۔2016ء ) انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفرڈ کے نتیجے سے پوری ٹیم بہت خوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق اولڈٹریفرڈ ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد اختتامی تقریب سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ اولڈ ٹریفرڈ کے نتیجے سے پوری ٹیم بہت خوش ہے۔

(جاری ہے)

پوری ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد بہت زیادہ محنت کی تھی۔ خاص کر یاسر شاہ کی گیند بازی کو کھیلنے کیلئے کافی محنت کی گئی۔ اس شاندار فتح پر پوری ٹیم مبارکباد کی حق دار ہے۔ پاکستانی ٹیم کو فالو آن نہ کروانے کے سوال پر الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آرام مل جائے اسی لیے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس فیصلے پر اتنا شور مچایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 22:20:43