- Home
- Sports
- News
- قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اولڈ ٹریفورڈ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حمایت کر دی
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اولڈ ٹریفورڈ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حمایت کر دی
منگل 26 جولائی 2016 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اولڈ ٹریفورڈ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں اور تنقید کرنے کے بجائے اگلے میچ میں بہترین طریقے سے کم بیک کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں ٹاس ہارنے کا نفسیاتی طور پر بہت اثر پڑا پھر انگلش بلے بازوں نے جس طرح بیٹنگ کی، اس سے ہمارے تینوں باؤلرز فلیٹ وکٹ پر ناکام نظر آئے ٗانہوں نے پاکستانی باؤلرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے غلط جگہ پر گیندیں کیں اور صرف 20 سے 22 فیصد ہم نے وکٹ پر اٹیک کیا، تمام باؤلرز نے ایک جیسی گیندیں کیں تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں یہ پاکستان کے بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی ڈان بریڈ مین، ڈینس للی یا عمران خان پیچھے نہیں بیٹھے کہ جنہیں ہم ٹیم میں لا کر کھلا دیں۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست
-
آندرے روبلوف ،ٹیلر فریٹزاورفیلکس اوجرالیاسائم میڈرڈ ٹینس ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
-
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
-
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
-
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا