کیریبین لیگ: عمر اکمل کی ذمہ درانہ اننگز ، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کامیا ب

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 19:51

کیریبین لیگ: عمر اکمل کی ذمہ درانہ اننگز ، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کامیا ب

سینٹ لوشیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27جولائی ۔2016ء) قومی ٹیم کے بلے باز عمراکمل نے شاندار اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کیربیئن پریمیئرلیگ کے اہم میچ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو سینٹ لوشیا زوکس کے خلاف فتح دلادی۔سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹرینباگو نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد سینٹ لوشیا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں عمر اکمل کی ٹیم کو میکولم کی صورت میں 4 رنز پر نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد ابتدائی 4 بلے باز 41 کے سکور پر آﺅٹ ہوئے جبکہ کپتان براوو بھی 4 رنز بناپائے۔26سالہ عمراکمل مشکل وقت میں بیٹنگ کے لیے آئے جب میچ ٹرینباگو کے ہاتھ سے تقریباً نکل چکا تھا تاہم انھوں نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاٹس کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں کامیابی دلا دی ،نوجون بلے باز نے ناقابل شکست 73 رنز کی اننگز میں 3 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔واضح رہے عمر اکمل سی پی ایل کے رواں سیزن میں اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں بری طرح ناکام ہوئے تھے تاہم اس ذمہ دارانہ اننگز کےساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلادی بلکہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی حاصل کرلی۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 19:51:00