پاکستان کیخلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں رفتارثابت کردوں گا،جیمز اینڈرسن

منگل 2 اگست 2016 13:38

پاکستان کیخلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں رفتارثابت کردوں گا،جیمز اینڈرسن

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اگست ۔2016ء)انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایجبسٹن میں اپنی رفتار ثابت کر دوں گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پریکٹس سیشن میں اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ رفتار میں کمی کے بجائے مزید بہتری ہو،اینڈرسن کی رفتار میں اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے دوران نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تاہم ان کا کہنا تھا کہ محض میچ کی صورت حال کے تحت ان کی سپیڈ پر اثر پڑا تھا۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 13:38:26