کرسٹیانو رونالڈو ، رافیل نڈال کے انوکھے ٹینس میچ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

منگل 2 اگست 2016 14:02

کرسٹیانو رونالڈو ، رافیل نڈال کے انوکھے ٹینس میچ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اگست ۔2016ء) شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال کے مابین انوکھے ٹینس میچ کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رافیل نڈال ٹینس کورٹ میں اپنی پریکٹس میں مصروف تھے اور اس دوران کرسٹیانو رونالڈو وہاں پہنچ کر انہیں میچ کھیلنے کا چیلنج دیتے ہیں ، یہ میچ کوئی عام نہیں تھا کیوں کہ ایک جانب اگر نڈال ریکٹ سے کھیل رہے تھے تو دوسری جانب رونالڈو نے اپنی فٹ بال کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ان کی ہر شاٹ کا کرارا جواب دیا اور فلائنگ کک کے ذریعے انہیں چاروں شانے چت بھی کردیا ۔

اس کے بعد رونالڈو نے نڈال کو فٹ بال کھیلنے کی دعوت دی اور نڈال نے اپنا بدلہ چکاتے ہوئے رونالڈو کو مات دے دی ۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 14:02:46