بھارت یقینی فتح سے محروم، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم

جمعرات 4 اگست 2016 15:02

بھارت یقینی فتح سے محروم، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بغیر کسی نتیجے ختم ہو گیا، میچ کے پانچویں دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 388رنز بنائے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں روسٹن چیز137اور جیسن ہولڈر 64رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد شامی اور امت مشرا نے 2،2اور اشانت شرما اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ 9اگست سے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزکی عمدہ کارکردگی کے باعث بھارت یقینی فتح سے محروم ہوگیا اور ان کے مابین کھیلا جانے والادوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارت کو چار ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں نے نا ممکن کو ممکن بنادیا اور بھارت کو ناک و چنے چبوادیے اور بھارت کو یقینی فتح سے محروم کردیا۔

میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں196 ارنز بناکر آوٹ ہوگئی،بھارت نے پہلی اننگز میں500رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے 304 رنز کی برتری لی تھی۔بھارت کی جانب سے ایل راہول اور اجنکیا ریہانے نے سنچریاں بنائیں۔304 رنز کے بوجھ تلے دبی ویسٹ انڈیز کی 4 وکٹیں چوتھے روز ہی گرگئیں اورشکست یقینی نظر آنے لگی.مگر پانچویں روز روسٹن چیز، ڈور وچ، بلیک ووڈ اور جیسن ہولڈر بھارت کے لیے درد سر بن گئے۔روسٹن نے سنچری جب کہ بقیہ3 بیٹسمینوں نے نصف سنچریاں بنائیں بھارت آخری روز صرف دو وکٹیں ہی لے سکا اور میچ ڈرا ہوگیا۔چار ٹیسٹ کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ 9اگست سے شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 04/08/2016 - 15:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :