انٹرکانٹینینٹل کپ، سکاٹ لینڈ اور یو اے ای کے مابین چار روزہ میچ 9 اگست سے شروع ہو گا

جمعرات 4 اگست 2016 15:12

ایبرڈین ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء) آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین چار روزہ میچ 9 اگست سے ایبرڈین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دورہ سکاٹ لینڈ میں یو اے ای کی ٹیم دو ون ڈے میچ بھی کھیلے گی، پہلا میچ 14 اگست اور دوسرا 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/08/2016 - 15:12:41