15 ٹیسٹ میں 89 وکٹیں، یاسر شاہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:01

15 ٹیسٹ میں 89 وکٹیں، یاسر شاہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

ایجبسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست۔2016ء) 15 ٹیسٹ میں 89 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران یاسر شاہ نے انگلش بلے باز جوئے روٹ کی انتہائی اہم وکٹ حاصل کر لی ہے۔ یہ وکٹ حاصل کرکے یاسر شاہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ 15 ٹیسٹ میں 89 وکٹیں لے کر یاسر شاہ نے پندرہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ ایک اور وکٹ لیکر یاسر 15 ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن جائیں گے۔

وقت اشاعت : 06/08/2016 - 19:01:09