لگتا ہے ہمیں انگلش باؤلرز سے ریورس سوئنگ سیکھنی ہوگی : مصباح الحق

اتوار 7 اگست 2016 21:56

لگتا ہے ہمیں انگلش باؤلرز سے ریورس سوئنگ سیکھنی ہوگی : مصباح الحق

برمنگھم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2016ء )قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہمیں ریورس سوئنگ سیکھنے کے لیے اپنے باؤلرز کو انگلینڈ بھیجنا ہوگا ، دوسرے دن اظہر علی کے آؤٹ نے میچ کا نقشہ پلٹ ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

تیسرے ٹیسٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں برطانوی باؤلرز نے عمدہ ریورس سوئنگ کا مظاہرہ کیا اور ایسا لگتا ہے کہ اب ہمیں ریورس سوئنگ سیکھنے کے لیے اپنے باؤلرز انگلینڈ بھیجنا ہوں گے ۔

دوسری اننگز میں بلے بازوں پر پریشر تھا تاہم کسی نے ذمہ داری نہیں اٹھائی ،برطانوی باؤلرز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور ہمارے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بھی اپنی وکٹیں گنوائیں ۔ مصباح الحق کامزید کہنا تھا کہ سمیع اسلم نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلی ،اس نے جس طرح کا صبر دکھایا وہ قابل دید تھا۔ دوسرے دن اظہر علی کی وکٹ کافی اہم تھی کیوں کہ اگر وہ کریز پر ہوتے تو انگلینڈ کے لیے مزید مشکلات کھڑی ہوسکتی تھیں ۔

وقت اشاعت : 07/08/2016 - 21:56:09