ریو اولمپکس، ڈاکٹر سلوا نے برازیل کو پول والٹ مقابلے میں طلائی تمغہ دلاد یا

منگل 16 اگست 2016 14:21

ریو اولمپکس، ڈاکٹر سلوا نے برازیل کو پول والٹ مقابلے میں طلائی تمغہ دلاد یا

ریو ڈی جینریو۔ 16 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اگست۔2016ء) برازیل کے کھلاڑی تھیاگو ڈاکٹر سلوا نے ریو اولمپکس پول ولٹ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تھیاگو ڈاکڑ سلوا نے دلچسپ مقابلے میں اولمپک کھیلوں کے میزبان اپنے ملک کو پول والٹ کا پہلا اور ریو کھیلوں کا دوسرا طلائی تمغہ دلا دیا۔ ابتدائی دو کوششوں میں ناکام رہنے کے بعد ڈاکٹر سلوا نے 6.03 میٹر کا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ان مقابلوں میں عالمی ریکارڈ یافتہ فرانس کے ریناڈ لیویلینے نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 16/08/2016 - 14:21:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :