ہاکی کلب آف پاکستان کے نئے بلیو آسٹرو ٹرف پر موٹرسائیکل سواروں کا راج

منگل 16 اگست 2016 14:38

ہاکی کلب آف پاکستان کے نئے بلیو آسٹرو ٹرف پر موٹرسائیکل سواروں کا راج

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16اگست۔2016ء ) ہاکی کلب آف پاکستان کے نئے بلیو آسٹرو ٹرف پر میلہ سج گیا ۔ ایک جانب قومی کھیل تنزلی کا شکار ہے اور دوسری جانب ہاکی کلب آ ف پاکستان کی آسٹروٹرف پر گزشتہ رات میلہ سجایا گیا جس میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے لگائی گئی نئی ٹرف پر منچلوں نے موٹر سائیکلیں چلائیں اور ڈاگ شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہاکی شائقین نے وزیر کھیل سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر سیاستدانوں کو پش اپس کا چیلنج دینے کی بجائے ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف بچائیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2016 - 14:38:49