کرکٹ مداحوں نے یونس خان کو نئے خطاب سے نواز دیا

منگل 16 اگست 2016 16:09

کرکٹ مداحوں نے یونس خان کو نئے خطاب سے نواز دیا

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16اگست۔2016ء ) انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے والے تجربہ کار پاکستانی بلے باز یونس خان کو شائقین نے” کنگ خان“ کے نئے خطاب سے نواز دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور برطانوی باکسر عامر خان کو اپنی اپنی فیلڈ زمیں بے مثال کارناموں کی بدولت اس نام سے پکارا جاتا ہے تاہم انگلش سرزمین پر آخری ٹیسٹ میں انتہائی اہم موقع پر ڈبل سنچری کی بدولت یونس خان شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ کپتان مصباح الحق ، ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں ۔38سالہ یونس اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 9456 رنز سکور کرچکے ہیں اور جلد ہی 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے کے قریب ہیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2016 - 16:09:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :