پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اگست 2016 21:45

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

وارسا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17اگست۔2016ء ) پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، فائنل میں مصر کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں کھیلے گئے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مصر کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

پہلے مقابلے میں اسرار شاہ نے سعدالدین اباؤش کو 0-3 سے شکست دی، دوسرے مقابلے میں پاکستان کے ایاز احسن کو یوسف ابراہیم کے ہاتھوں 1 کے مقابلے 2سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹائٹل کی جنگ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے شوکت عباس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی مروان طارق کو 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن بنوادیا۔

گرین شرٹس نے چھٹی مرتبہ جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل پاکستان 2008ء میں جونیئر چیمپئن بنا تھا،یہ ساتواں موقع تھا جب پاکستان اور مصر ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آئے ۔ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں 21 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جہاں روایتی حریف بھارت چھٹی پوزیشن پر رہا۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 21:45:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :