فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز فواد خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دھواں دار بلے بازی کرکے دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اگست 2016 21:33

فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز فواد خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دھواں دار بلے بازی کرکے دھوم مچا دی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست ۔2016ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلے باز فواد خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دھواں دار بلے بازی کرکے دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں میچز کا انعقاد جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فاٹا اور راولپنڈی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اپ سیت دیکھنے میں آیا۔ فاٹا نے راولپنڈی کو 15 رنز سے شکست دے دی۔ فاٹا کی جانب سے نوجوان بلے باز فواد خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 7 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 21:33:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :