پاکستان کپ کا چھٹا راؤنڈ،فاٹا اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی ،عبدالفصیح کی شاندار سنچری

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:14

پاکستان کپ کا چھٹا راؤنڈ،فاٹا اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی ،عبدالفصیح کی شاندار سنچری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ میں فاٹا اور راولپنڈی ریجن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے جبکہ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان اور کراچی وائٹس کا میچ گزشتہ رات کی بارش کے باعث گیلی کنڈیشنز کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا اسی طرح ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں پشاور اور لاہور وائٹس کا میچ بھی گیلی کنڈیشنز کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔

میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا نے فیصل آباد ریجن کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔فاٹا نے ٹاس جیت کر فیصل آباد ریجن کو بیٹنگ دی فیصل آباد نے مقررہ 45 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز اسکور کیے۔ آصف علی نے 72 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سی78 رنز اسکور کیے۔بلال مہدی نی45 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

خوشدل شاہ اور شاہد عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فاٹا نے 44.2 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

سلمان خان جونیئر نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سی66 رنز اسکور کیے۔سرور آفریدی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اعزاز خان نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز ناٹ آؤٹ بناکر اپنی ٹیم کی جیت ممکن بنادی۔خرم شہزاد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 32 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن نے لاہور بلوز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

راولپنڈی نے نے ٹاس جیت کر لاہور بلوز کو بیٹنگ دی جس نے 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر256 رنز اسکور کیے۔ حسین طلعت نے 67 گیندوں پر آؤٹ ہوئے بٴْغیر 69 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عمرصدیق نے چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ کاشف علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں راولپنڈی ریجن نے 44.1 اوورز میں سات وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔پنڈی کی اننگز کی خاص بات عبدالفصیح کی سنچری تھی انہوں نے 106گیندوں پر114 رنز اسکور کیے جس میں 9 چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔عمیر مسعود نے 44 رنز اسکور کیے جس کے بعد رضا المصطفی اور جہانداد خان نے بالترتیب37 ناٹ آؤٹ اور24 رنز ناٹ آؤٹ بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔عمید آصف نے تین وکٹیں 47 رنز دے کر حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 11/11/2023 - 21:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :