نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، اختتامی تقریب دوران اردو سوالات پر انگریزی میں جواب دینے پر احمد شہزاد پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 19:43

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، اختتامی تقریب دوران اردو سوالات پر انگریزی میں جواب دینے پر احمد شہزاد پر شدید تنقید

راولپنڈی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کی اختتامی تقریب کے دوران اردو میں کیے گئے سوالات پر انگریزی میں جواب دینے پر احمد شہزاد پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد ایک ایسا واقع پیش آیا جس پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

میچ کی اختتامی تقریب کے دوران لاہور بلیوز کے کپتان احمد شہزاد سے جب اردو میں سوالات کیے گئے تو انہوں نے اردو کی بجائے انگریزی میں جوابات دینا مناسب سمجھا۔ احمد شہزاد کے اس اقدام پر عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا گیا ہے اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب احمد شہزاد انگریزی زبان بولنے میں ماہر نہیں ہیں تو پھر انہیں اردو زبان میں ہی گفتگو کرنی چاہیے تھی۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 19:43:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :