مائیکل وان نے سرفراز احمد کو موجود دور کا بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 20:27

مائیکل وان نے سرفراز احمد کو موجود دور کا بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دے دیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اگست۔2016ء ) سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے سرفراز احمد کو موجود دور کا بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان کے سرفراز احمد ہر کرکٹ فارمیٹ میں موجودہ دور کی تمام ٹیموں کے وکٹ کیپر بلے بازوں سے بہترہیں ، انہیں کھیلتے دیکھنا باعث مسرت ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ سرفراز احمد انگلینڈ کیخلاف پہلے دونوں ون ڈے میچز کے کامیاب ترین ملکی بلے باز رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 20:27:30