پی بی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے محمدجمیل کو قومی بلائینڈ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

پیر 5 ستمبر 2016 00:22

پی بی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے محمدجمیل کو قومی بلائینڈ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔4ستمبر۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی20 کپ کیلئے محمد جمیل کو قومی بلائنڈ ٹیم کا نیاکپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا تاہم اس کا باضابطہ طور پر اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق پی بی سی سی بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی20 کپ کیلئے انیس جاوید کی جگہ محمد جمیل کو نیا کپتان بنائے گا جس کا باضابطہ اعلان نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد کیا جائے گا، ایونٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور میں کھیلاجائے گا۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 00:22:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :