اظہرعلی نے پانچویں ون ڈے میچ جیت کا سہرا باؤلرز کے سر پر سجا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 5 ستمبر 2016 00:28

اظہرعلی نے پانچویں ون ڈے میچ جیت کا سہرا باؤلرز کے سر پر سجا دیا

کارڈف(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے پانچویں ون ڈے میچ جیت کا سہرا باؤلرز کے سر پر سجا دیا ۔ انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کی خفت سے بچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ ٹور ہمارے لیے مشکل رہا اور ہم جیت پر اس کا اختتام کرنا چاہتے تھے اس لیے یہ جیت ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ایک موقع پر بہترین کھیل پیش کررہا تھا تاہم عماد وسیم ،عامر اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ہم نے انہیں زیادہ سکور کرنے سے باز رکھا،اس سیریز میں عماد ،محمد نواز اور حسن علی جیسے نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 00:28:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :