پاکستان ون ڈے رینکنگ میں اپنی بدترین پوزیشن پر پہنچ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 5 ستمبر 2016 01:38

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں اپنی بدترین پوزیشن پر پہنچ گیا

کارڈف(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 ستمبر۔2016ء ) پاکستان ون ڈے رینکنگ میں اپنی بدترین پوزیشن پر پہنچ گیا ۔ انگلینڈ کے خلاف کارڈف میں آخری ون ڈے میں جیت حاصل کرکے گرین شرٹس نے وائٹ واش کا دھبہ تو اپنے اوپر لگنے سے بچا لیا تاہم رینکنگ میں وہ مزید 1پوائنٹ سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

اس سیریز سے قبل قومی ٹیم کے 87پوائنٹس تھے جو اب 86رہ گئے ہیں ۔2001ء میں رینکنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب گرین شرٹس کے رینکنگ پوائنٹس اتنے کم ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 01:38:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :