پاکستان اورانگلینڈکے مابین کھیلی گئی ون ڈے سیریزمیں انگلینڈکے بولرزچھائے رہے

پیر 5 ستمبر 2016 14:07

پاکستان اورانگلینڈکے مابین کھیلی گئی ون ڈے سیریزمیں انگلینڈکے بولرزچھائے رہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 ستمبر۔2016ء) پاکستان اورانگلینڈکے مابین کھیلی گئی ون ڈے سیریزمیں انگلینڈکے بولرزچھائے رہے،انگلینڈکے کرس ووکس نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کااعزازحاصل کیا ،انہوں نے4میچوں میں32.3اووروں میں173رنزدے کر19.22کی اوسط سے9وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپربھی انگلینڈکے عادل راشد نے4میچوں میں39اووروں میں222رنزدے کر27.75کی اوسط سے8وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے حسن علی نے4میچوں میں39اووروں میں239رنزدے کر29.87کی اوسط سے8وکٹیں لیں۔ چوتھے نمبرپرانگلینڈکے مارک ووڈ نے4میچوں میں40اووروں میں234رنزدے کر33.42کی اوسط سے7وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرانگلینڈکے لیام پلنکیٹ نے4میچوں میں35اووروں میں193رنزدے کر38.60کی اوسط سے5وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 14:07:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :