اکمل برادران بھی قربانی کیلئے جانور لے آئے

بکروں کا شوق ہے، وہ عید پر بکرے قربان کرتے ہیں اور قصائی کا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں،کامران اکمل اس بار اونٹ کی قربانی کا شوق پورا کریں گے، عمر اکمل

پیر 12 ستمبر 2016 20:30

اکمل برادران بھی قربانی کیلئے جانور لے آئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے بکروں کا شوق ہے، وہ عید پر بکرے قربان کرتے ہیں اور قصائی کا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں۔عمر اکمل کہتے ہیں کہ اس بار اونٹ کی قربانی کا شوق پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل بکروں کے ساتھ دل بہلا کر نہ صرف اپنے بچپن کو یا د کر رہے ہیں بلکہ بچوں کا شوق بھی پورا کر رہے ہیں، کہتے ہیں کہ انہیں بچپن سے بکروں کا شوق ہے،اس لیے بکروں کی ہی قربانی کرتے ہیں۔

کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ قربانی پر قصاب کا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں اور شام کو بار بی کیو کا اہتمام کرتے ہیں۔کامران اکمل نے بتایا کہ وہ بکروں کی قربانی کا شوق پورا کرتے ہیں تو عمر اکمل کو بڑے جانور پسند ہیں اور اس مرتبہ انہوں نے اونٹ منتخب کیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/09/2016 - 20:30:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :